نئی دہلی،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)ہندوستانی کرکٹرز اپنے آفیشیل کٹس کے اسپانسرنائکی سے خوش نہیں ہیں اور بی سی سی آئی جلد ہی اس معاملے میں سخت کارروائی کرے گی۔منگل کو ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں جاری کردہ خراب کٹس سے ناخوش ہیں۔بی سی سی آئی کے سی اوراہل جوہری نے یہ واضح کیا کہ نائکی کے ساتھ ایک میٹنگ طے کی گئی ہے اور مسئلہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔راہل جوہری نے کہا کہ نائیکی نے آخری سی اے اے کے اجلاس میں حصہ لیا اور صدر ونود رائے نے یہ مسئلہ سنجیدگی سے لیا۔اگلے ہفتے ہماری نائکی سے میٹنگ ہوگی،ہم اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کریں گے۔نائکی جنوری 2006سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا سرکاری کٹ اسپانسر ہے۔2011میں نائکی نے اگلے پانچ سالوں میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ 5ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا،2015میں نائیکی نے ایک بار پھر 2020تک ٹیم انڈیا کے 57ملین ڈالر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ دستخط کیا۔